SKU:30863147524
Islam Ka Nizam Iqtasad
اسلام کا نظام اقتصاد
Free Shipping on orders over $50
Shipping Estimate
USA
- USA
- CAN
- USA
- CAN
Ships within 48 hours · Estimated delivery Jul 14 - Jul 19
Description
Islam Ka Nizam Iqtasad<br> اسلام کا نظام اقتصاد
\n \n \n تجارت کے ان طور طریقوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ،جس میں بائع اور مشتری دونوں میں سے کسی کو بھی دھوکہ نہ ہو ،اور ایسے طریقوں سے منع کرتا ہے جن میں کسی کے دھوکہ ،فریب یا فراڈ ہونے کا اندیشہ ہو۔یہی وجہ ہے اسلام نے تجارت کے جن جن طریقوں سے منع کیا ہے ،ان میں خسارہ ،دھوکہ اور فراڈ کا خدشہ پایا جاتا ہے۔اسلام کے یہ عظیم الشان تجارتی اصول درحقیقت ہمارے ہی فائدے کے لئے وضع کئے گئے ہیں۔اس وقت دنیا میں دو معاشی نظام اپنی مصنوعی اور غیر فطری بیساکھیوں کے سہارے چل رہے ہیں۔ایک مغرب کا سرمایہ داری نظام ہے ،جس پر آج کل انحطاط واضطراب کا رعشہ طاری ہے۔دوسرا مشرق کا اشتراکی نظام ہے، جو تمام کی مشترکہ ملکیت کا علمبردار ہے۔ایک مادہ پرستی میں جنون کی حد تک تمام انسانی اور اخلاقی قدروں کو پھلانگ چکا ہے تو دوسرا معاشرہ پرستی اور اجتماعی ملکیت کا دلدادہ ہے۔لیکن رحم دلی،انسان دوستی اور انسانی ہمدردی کی روح ان دونوں میں ہی مفقود ہے۔دونوں کا ہدف دنیوی مفاد اور مادی ترقی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔اس کے برعکس اسلام ایک متوسط اور منصفانہ معاشی نظریہ پیش کرتا ہے،وہ سب سے پہلے دلوں میں خدا پرستی،انسان دوستی اور رحم دلی کے جذبات پیدا کرتا ہے۔ کتاب ” محاضرات معیشت وتجارت” محترم ڈاکٹر محمود احمد غازی صاحب کی تصنیف ہے۔جو درحقیقت ان کے ان دروس اور لیکچرز پر مشتمل ہے جو انہوں نےدوحہ قطر میں مختلف مقامات پر ارشاد فرمائے۔
شیخ عبدالمحسن العباد البدر کی تصنیف شرح حدیث جبریل فی تعلیم الدین مشہور حدیث جبریل کی جامع شرح ہے، جس میں ایمان، اسلام، احسان اور قیامت کی علامات جیسے بنیادی دینی اصول واضح کیے گئے ہیں۔ اس کا اردو ترجمہ و تحقیق محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ نے کیا ہے۔ یہ کتاب طلبہ، محققین اور عام قارئین کے لیے ایک مستند اور آسان فہم دینی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
فقہی مسائل قرآن و حدیث کی روشنی میں روزمرہ دینی مسائل، عبادات اور حلال و حرام کو آسان اور مستند انداز میں بیان کرنے والی ایک مفید اسلامی کتاب ہے۔
امام محمد بن اسماعیل بخاری، جلیل القدر محدث اور صحیح بخاری کے مصنف ہیں، جو قرآن مجید کے بعد سب سے مستند کتاب سمجھی جاتی ہے اور لاکھوں احادیث میں سے نہایت محنت سے منتخب کی گئی۔ یہ ایڈیشن8 جلد پر مشتمل معروف عالم مولانا محمد داؤد راز کے سلیس اردو ترجمہ و فوائد، معتبر تخریج اور جامع تحقیق کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جو طلبہ، علماء اور عام قارئین کے لیے ایک قیمتی علمی خزانہ ہے۔
فضیلۃ الشیخ ابو نعمان بشیر احمد ایک معروف اسلامی محقق ہیں جنہوں نے اسلامی تجارت اور حلال و حرام کاروباری اصولوں پر اہم علمی خدمات انجام دی ہیں۔اسلامی تجارت ایک جامع رہنما کتاب ہے جو اسلام میں کاروبار کے حلال و حرام اصول واضح کرتی ہے۔ اس میں رزقِ حلال، سود، دھوکہ، ناجائز منافع خوری اور جدید مالیاتی مسائل کا شرعی حل بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ہر مسلمان تاجر کے لیے عملی رہنمائی فراہم کرتی ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو شریعت کے مطابق حلال اور بابرکت بنا سکے۔
’’مشکوٰۃ المصابیح مع الاکمال فی اسماء الرجال‘‘ ایک معروف و مستند مجموعۂ احادیث ہےیہ تین جلدوں پر مشتمل مکمل سیٹ جسے امام بغوی اور خطیب تبریزی نے مرتب کیا، جبکہ اس اردو ترجمہ کو پروفیسر ابو انس محمد سرور گوہر نے سلیس انداز میں پیش کیا ہے۔ اس ایڈیشن کی نظرثانی حافظ عبدالستار حماد نے، تحقیق و تخریج حافظ زبیر علی زئی نے اور ’’الاکمال‘‘ کا ترجمہ ابو حمزہ سعید مجتبیٰ نے کیا ہے، جس سے یہ نسخہ مزید جامع اور مستند بن گیا ہے اور طلبہ و اہلِ علم کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ محمد بن جمیل زینو ایک معروف اسلامی محقق اور مصنف ہیں جنہوں نے عقیدۂ اسلام پر متعدد مختصر اور جامع کتب تصنیف کی ہیں، جو امت مسلمہ کی فکری و دینی رہنمائی کا اہم ذریعہ ہیں۔ اسلامی عقیدہ ایک مختصر مگر جامع کتاب ہے جو اسلام کے بنیادی عقائد کو واضح اور مدلل انداز میں پیش کرتی ہے۔ اس میں ایمان کی اہمیت، اعمال کی قبولیت اور عقائد کی درستگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ کتاب ہر مسلمان کے لیے فکری اصلاح اور دینی رہنمائی کا اہم ذریعہ ہے۔
فضیلۃ الشیخ محمد عظیم حاصل پوری کی کتاب اذان کے احکام و مسائل میں اذان کے مفہوم، اس کے احکام و مسائل اور مؤذنینِ رسول ﷺ کا مختصر تذکرہ شامل ہے۔ یہ کتاب انسان کو عبادت، خاص طور پر اذان کی اہمیت اور مقصدِ زندگی کی طرف رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ اس میں کامیابی کی اصل راہ اللہ کی اطاعت اور فلاح کی طرف بلانے والے پیغام کو واضح کیا گیا ہے۔
مولانا اختر صدیق (فاضل مدینہ یونیورسٹی اور سابق استاد جامعہ لاہور الاسلامیہ) کا یہ کتابچہ خوابوں سے متعلق شرعی رہنمائی فراہم کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ خواب نہ تو مکمل طور پر بے وقعت ہیں اور نہ ہی شریعت میں مستقل دلیل کا درجہ رکھتے ہیں۔ اس میں خوابوں کی اقسام، آداب، اچھے خوابوں کے اسباب اور ان سے متعلق اہم شرعی مسائل جیسے اللہ تعالیٰ یا نبی کریم ﷺ کو خواب میں دیکھنے کے احکام کو مختصر اور آسان انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتابچہ خوابوں کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے اور صحیح اسلامی نقطہ نظر سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔
محمد عظیم حاصل پوری کی کتاب “صحیح بخاری کے رواۃ صحابہ کا دلنشین تذکرہ” میں صحیح بخاری کے رواۃ صحابہ کرامؓ کا مختصر مگر مستند تعارف، ان کی سوانح، قبولِ اسلام کے واقعات اور مرویات کو دلنشین انداز میں بیان کیا گیا ہے، اور ہر صحابی کے ساتھ صحیح بخاری سے ایک حدیث بھی بطور نمونہ شامل کی گئی ہے، جس سے یہ کتاب سیرت و حدیث کے طلبہ کے لیے نہایت مفید اور رہنما بن جاتی ہے۔
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ حضرت ابوبکر صدیقؓ کی صاحبزادی اور نبی کریم ﷺ کی محبوب زوجہ مطہرہ تھیں جنہیں علم، فہم اور دینی خدمات کی وجہ سے امت میں ممتاز مقام حاصل ہے۔ آپؓ نے احادیث و فقہ کی روایت اور تعلیم میں اہم کردار ادا کیا اور صحابہ کرامؓ بھی مسائل میں آپؓ سے رہنمائی لیتے تھے۔ علامہ سید سلیمان ندویؒ کی کتاب “سیرت عائشہ” آپؓ کی مبارک زندگی پر ایک مستند اور جامع تصنیف ہے جو خواتینِ اسلام کے لیے بہترین نمونہ فراہم کرتی ہے۔
الشیخ عبد الستارالحماد حفظہ اللہ کے فتاویٰ پر مشتمل کتاب “فتاویٰ اصحاب الحدیث” کتاب و سنت کی روشنی میں زندگی کے مختلف دینی، معاشی اور معاشرتی مسائل کا جامع حل پیش کرتی ہے۔ یہ فتاویٰ ہفت روزہ اہل حدیث میں شائع ہونے والے سوالات و جوابات کا مجموعہ ہے جسے جدید فقہی ترتیب کے ساتھ سات مجلدات میں مرتب کیا گیا ہے۔ اس کا نمایاں پہلو یہ ہے کہ اس میں مسائل کا جواب کسی مخصوص فقہی مکتب کے بجائے براہِ راست قرآن و حدیث کی روشنی میں دیا گیا ہے۔
Easy Shipping
Quick Dispatch:
Your Islam Ka Nizam Iqtasad
اسلام کا نظام اقتصاد orders ship within 1-2 business days.
Delivery Options:
- Standard: 3-7 business days
- Fast: 2-3 business days
- Express: 1-2 business days
Order Tracking:
You'll receive a tracking link by email once your Islam Ka Nizam Iqtasad
اسلام کا نظام اقتصاد ships.
Need Help?
Questions about Islam Ka Nizam Iqtasad
اسلام کا نظام اقتصاد, sizing, or delivery? We're just an email away.
Live Shipping Estimates:
Enter your location at checkout to see available shipping methods and costs for Islam Ka Nizam Iqtasad
اسلام کا نظام اقتصاد in your area.
Get Shipping Estimates
Exchange/Return Notes
- We offer a 30-day return/exchange service after receiving.
- Final sale items are not eligible for returns or exchanges.
- To process your return/exchange, please contact us at [email protected]
- Please click here for more details>>> Return & Exchange Policy
You may also like
Qisas Al Anbiya
قصص الانبیاء
920.00
★★★★☆4.8 (126)
Aab e Hayat
آب حیات
800.00
★★★★★4.9 (98)
Fitnon Kay Dawr Mein
فتنوں کے دور میں
200.00
★★★★★5.0 (157)
Amal Ki Qabooliyat
اعمال کی قبولیت
325.00
★★★★★4.7 (84)
Nikah Ki Kitab
نکاح کی کتاب
262.50
★★★★★4.9 (203)
The Sealed Nectar (Ar Raheequl Makhtum)
(الرحیق المختوم)
780.00
★★★★★5.0 (176)
74/AR Tajweedi Quran 16 Line
335.00
★★★★★4.8 (132)